وفاق اور سندھ کے درمیان سردار علی گوہر مہر پل کا کردار ادا کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

صدراوروزیراعظم جلد گھوٹکی آئیں گے پیرپگارہ،سمیت دیگراہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے ،پارلیمانی لیڈرپی ٹی آئی

اتوار 30 دسمبر 2018 17:00

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2018ء) پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وفاق اور سندھ کے درمیان سردار علی گوہر مہر پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔اتوار کو پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے جی ڈی اے رہنما سردار علی گوہر خان مہر کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ نے کہا سردار علی گوہر خان مہر کی وزیراعظم سے فون پر بات ہوئی ہے وہ بھی یہاں آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور سندھ کے درمیان سردار علی گوہر مہر پل کا کردار ادا کر رہے ہیں، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم ہمارے اتحادی ہے،صدر پاکستان اور وزیر اعظم بھی گوٹکی آئیں گے، جلد پیرپگاڑہ سمیت دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر مراد علی شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے سندھ اسمبلی میں تبدیلی کے لئے سارے آئینی آپشنز استعمال کیئے جائیں گے جلد تبدیلی آئے گی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے پیپلزپارٹی کے ممبران کے رابطوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جلد بڑی خوشخبری ملے گی عوام کی ان کرپٹ حمکرانوں سے جلد جان چھڑوانے والے ہیں۔

سردار علی گوہر مہر نے کہا لڑائی جھگڑے اشوز پر ہے باقی پارٹی کے دوستوں سے رابطے جاری ہے وزیراعظم اور صدر پاکستان بھی دعوت پر آئینگے گھوٹکی میں ساڑھے دس ارب کی رائلٹی ہے لیکن غلط پاليسي کی وجہ سے عوام کو ریلیف نہیں ملا صحت اور تعلیم کی سہولتیں نہیں 18 ویں ترمیم کا عوام کو فائدہ نہیں ملا ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں