ضلع گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

بدھ 10 مارچ 2021 15:46

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2021ء) ضلع گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں پیش آیا، جہاں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لئے عدالت جارہا تھا کہ مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں لڑکے کا چچا زاد بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے بعد علاقے میں بھگڈر مچ گئی، اسی دوران مسلح افراد نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سمیت دو افراد کو اغوا کیا اور اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ لئے گئے۔

ورثاء نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جوڑے نے ایک سال قبل سکھر کی عدالت میں شادی کی تھی، لڑکا اور لڑکی کو کئی روز سے دھمکیاں موصول ہورہی تھی، جس پر وہ اپنے تحفظ کے لئے ہائی کورٹ سکھر جارہے تھے کہ لڑکی کے ناراض ورثا نے حملہ کیا۔پولیس نے ورثا کے بیان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، فائرنگ کے واقعے کے باعث علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں