گھوٹکی،پولیس اہلکار سلطان رند کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہرہ

جمعہ 5 نومبر 2021 15:58

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2021ء) نا معلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے پولیس اہلکار سلطان رند کے قاتلوں کی عدم  گرفتاری کے کے خلاف رند اتحاد کی کال پر احتجاجی مظاہرہ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کے  باعث شہر کے تمام کاروباری مراکز شاہی بازار، سبحان اللہ شاپنگ سینٹر سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروبار  مکمل طور پر بند رہے جبکہ دوسری جانب مرکزی امام بارہ سے احتجاجی ریلی نکالی جس میں شہری، تاجر برادری وکلاء سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور چوک پر دھرنا کر احتجاجی مظاہرہ کرکے ٹائرنذرآتش کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو رند برادری کے امتیاز حسین رند، استاد اللہ یار رند، رضا مہدی، ذوالفقار شاھ بخاری، غلام رسول رند و دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 13 دن گزرنے کے باوجود شہید پولیس اہلکار سلطان رند کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کئی روز گزرنے کے باوجود ایس ایس پی گھوٹکی مقتول شہید اہلکار کے ورثاء اظہار تعزیت  کرنے نہیں آئے اور نا ہی تاحال قاتلوں کی گرفتاری کے لئے کوئی کوشش کی گئی ہے ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں