گائوں احمد کلہوڑو کی رہائشی نوجوان لڑکی اغوا ، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

جمعرات 23 دسمبر 2021 00:22

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2021ء) گائوں احمد کلہوڑو کی رہائشی نوجوان لڑکی اغوا ، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو گاں احمد کلہوڑو کی رہائشی فائزہ دختر مولا بخش کلہوڑو اغوا ہوگئی ہے جس کے اغوا ہونے کا مقدمہ اس کی والدہ گلشن بیبی کی مدعیت میں پانچ ملزمان واجد کلوڑ،اللہ بخش کلوڑ،اختر کلوڑ اور دو نامعلوم افراد پر درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ایک ملزم واجد کلوڑ کو گرفتار کر لیا ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں