بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی: پارٹی کے ایم این اے چیف سردار محمد بخش خان مہر کی قیادت میں ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا

جمعرات 30 جون 2022 23:15

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) میرپور ماتھیلو بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے چیف سردار محمد بخش خان مہر کی قیادت میں ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سردار زادہ بنگل خان مہر ،میر خان مہر حاجی دادن خان مہر عبدالرزاق مہر سمیت ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے مختلف شہروں کے بڑی تعداد میں ورکروں نے شرکت کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے چیف سردار محمد بخش خان مہر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سردار زادہ بنگل خان مہر ،زبردست خان مہر، حاجی دادن خان مہر عبدالرزاق مہر و دیگر کا کھنا تھا کہ آفیسرز کو چاھیئے کے وہ کسی کے پریشر مین نہ آئین شکایت کرنے کا ہر کسی کا حق حاصل ہے شکایات کا تدارک کیا جائے ہم خدشات کی بنا پر اگر دوبارہ ری کائوٹنگ کرانا چاہتے ہیں تو دوبارہ گنتی میں ان کو کیا پرابلم ہے جو ہمارا قانونی حق ہے جی ڈی اے والون کی بھی شکایات لی جائیں باقی ہم قانون کے دائرے سے باہر نہیں جائیں گے لیکن مخالف مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں ہم کبھی بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے جی ڈی اے والے اپنی شکست کو تسلیم کریں ڈی آر او اور آر اوز کو پریشرائز نہیں کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن والے دن مخالفین کی جانب سے لوگوں کو دیمکایا گیا اور ووٹروں کو افسران کو حراسان کر کے سر عام دہاندلی کی گئی جس کے ثبوت گواہ ہمارے پاس موجود ہیں دوبارہ گنتی ہو اور فائنل نتائج سامنے آئیں تو دیکھنا جی ڈی اے کا معیار مزید گرجائے گا ہم ہمیشہ صاف شفاف رہے ہیں ہم نے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ہے ،جنہوں نے دہاندلی کی ہے وہ جی ڈی اے والے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سردار علی گوہر خان مہر نے آر اوز کو کس طرح دہمکیاں دیں وہ آر اوز سے معلوم کیا جائے اور تحقیقات کرائی جائے تو آر اوز اور سردار علی گوہر خان مہر کی لوکیشن ایک ہی جگھ ہوتی ہے جی ڈی اے والے الیکشن سے قبل اور الیکشن والے دن ہمارے حمایتوں کے ساتھ لڑتے رہے اور قانون ہاتھ میں اٹھانے کی کوشش کی مخالفین نے امن و امان کو خراب کرنے کے لئے تمام حربے استعمال کیئے لیکن ہم نے اور ہمارے کارکنان نے صبر کیا اور اپنے حامیوں کو پر امن رہنے کی ہدایات کیں ہماری شرافت کو کمزروی نہ سمجھا جائے اگر اب کوئی شخص ہمارے کارکنان پر انگلی اٹھانے گا تو اس کا بازو سلامت نہیں رہے گا

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں