ضلع گھوٹکی میں چار دنوں سے جاری بارش نے تباہی مچادی، بارش سے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

ہفتہ 20 اگست 2022 21:52

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2022ء) ضلع گھوٹکی میں چار دنوں سے جاری بارش نے تباہی مچادی، بارش سے مختلف علاقوں میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک، سات افراد زخمی ، درجنوں کچے پکے مکانات منہدم ، کئی گھروں کو جزوی نقصان ، بجلی، گیس ، فون ، انٹرنیٹ کا نظام درہم برہم ، لوگ گھروں میں محصور ، دیہی علاقوں میں آمد و رفت کے راستے بند، تفصیلات کے مطابق ضلع گھوٹکی میں گذشتہ چار دنوں سے جاری تیز بارش نے علاقے میں تباہی مچادی ہے ، جروار کے علاقے میں ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون عاصمہ مگنہار جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک خاتون اور تین بچے زخمی ہوگئے ، خانپور مہر کے علاقے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جبکہ اوباوڑو میں بھی ایک مکان گرنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہوگیا، شہر میرپور ماتھیلو ، گاں میر خان وسیر ، جروار ، کوثر کالونی اور دیگر علاقوں میں کئی گھر منہدم ہوگئے ہیں ، شہر میرپور ماتھیلو کی کوثر کالونی ،گل کالونی، سومرا کالونی اور دیگر علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے ، دوسری جانب بارش سے بجلی ، گیس ، لینڈ لائن فون ، موبائل فون ، انٹرنیٹ ، سوئی گیس کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں