میرپورماتھیلو : چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل

پیر 30 اکتوبر 2023 14:50

میرپورماتھیلو : چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑے بھائی کا قتل
میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2023ء) ضلع گھوٹکی کے شہر میرپورماتھیلو میں قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیاہے جہاں بھائی نے بھائی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوباڑو میں عید گاہ کے مقام پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، ملزم اپنے بھائی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کاکہنا ہے کہ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں