ضلع گھوٹکی کی کھاد باہر اسملنگ میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس منسوخ ہوں گے

منگل 5 دسمبر 2023 23:14

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) ضلع گھوٹکی کی کھاد باہر اسملنگ میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس منسوخ ہوں گے، اوباوڑو ٹول پلازا پر چیک پوسٹ قائم کرنے کا حکم، محکمہ زراعت کے افسران فعال کردار ادا کریں، کھاد کی کسی صورت اسمگلنگ نہیں ہونی چاہئے، تفیصلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی آغا شیر زمان کی زیر صدارت کھاد کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ زراعت کے افسران، کھاد کمپنیوں کے نمائندوں سمیت آبادگاروں اور ڈیلرز نے شرکت کی.

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع گھوٹکی کو ملنے والی کھاد کا کوٹہ کسی بھی صورت میں باہر منتقل نہیں ہونا چاہیے اگر کسی ڈیلر نے یوریا دیگر اضلاع میں منتقل کرنے کی کوشش کی تو اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوباوڑو ٹول پلازا پر چیک پوسٹ قائم کی جائے، انوائس اور بلٹی دیکھے بغیر کسی بھی گاڑی کو جانے نہ دیا جائے، تمام ڈیلرز کو پابند کریں کہ وہ کھاد کھلے کانٹر کے تحت فروخت کریں اس میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،. انہوں نے کھاد کمپنیوں کے نمائندوں سے کہا کہ دسمبر اور جنوری کے دوران کوٹہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ آبادگاروں کی مشکلات کم ہوسکیں

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں