دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، ملکی کمزور حالات کو دیکھتے ہوئے دل خون کے آنسو رو رہا ہے: مقیم سونیوال قبائل

دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر کے بعد پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم بھی ملک کی خاطر قربانی دینے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 19 اکتوبر 2020 11:42

دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، ملکی کمزور حالات کو دیکھتے ہوئے دل خون کے آنسو رو رہا ہے: مقیم سونیوال قبائل
چلاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،حسین احمد) دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملکی کمزور حالات کو دیکھتے ہوئے دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر کے بعد پاکستان میں خوشحالی آئے گی۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم بھی ملک کی خاطر قربانی دینے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دیامر میں مقیم سونیوال قبائل سے تعلق رکھنے والے محمد ساجد، فضل الرحمن، شیرخان و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔



انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم میں زیرآب آنے والی زمینوں کے معاوضے ادا کیے ہیں۔ دیامر بھاشاڈیم کے متاثرین کی نئی آبادکاری کے لئے خصوصی پیکیج بھی دیا ہے جوکہ خوش آئند بات ہے لیکن حکومت نے ہمارا قدیمی اور آباواجد سے چلے آنے والا پیشہ جوکہ دریائے میں سونا تلاش کرکے اپنا گھر چلاتے ہیں، کے لئے کوئی پیکیج یا رائلٹی نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے سونیوال قبائل کے پاس نہ تو تعلیمی رجحان ہے اور نہ ہی یہ لوگ کوئی اور کاروبار کرنا جانتے ہیں۔ بچے، خواتین، جوان اور بوڑھے سبھی دریائے سندھ میں سونا تلاش کرکے اپنے اخراجات پورا کرتے ہیں۔

دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر کے بعد اگر حکومت ہمیں کوئی خصوصی پیکیج یا رائلٹی نہیں دے گی تو ہمیں مستقبل میں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دیامر بھاشاڈیم میں زیرآب آنے والی زمینوں کے ادا ہونے والے معاوضوں کی رقم بہت پہلے ہی ضائع ہوچکے ہیں۔ دیامر سے بہت بڑا رقم مضاربت کے نام پر لوٹا جاچکا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ دریائے سندھ میں سونا تلاش کرنے کا پیشہ ہمارے آباواجد سے چلے آرہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سونیوال قبائل دریائے سندھ کے قریب آباد ہوتے ہیں۔

انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سونیوال قبائل کے لئے خصوصی پیکیج یا رائلٹی کا اعلان کرے۔

انہوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور دیامر بھاشا ڈیم ویلکم کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔ یاد رہے ملکی سطح کا میگا پراجیکٹ دیامر بھاشاڈیم کی تعمیر سے جہاں وطن عزیز کو خوشحالی آئے گی وہیں دیامر کے باشندوں کی آباواجد کی تہذیب و ثقافت ، آبائی علاقے اور آباواجد کے پیشے بھی متاثر ہوجائینگے۔

گلگت بلتستان کا ضلع دیامر میں صدیوں سے مقیم سونیوال قبائل کا آباواجد سے چلے آنے والا دریائے سندھ میں سونا تلاش کرنے کا پیشہ بھی اس ڈیم کی تعمیر کے بعد متاثر ہوجائیگا۔

یہ لوگ صدیوں سے دریائے سندھ میں سونا تلاش کرکے اپنا گھر چلاتے ہیں اور یہی انکا پیشہ اور بہترین ذریعہ معاش ہے۔ یہ لوگ قدیم زمانے سے دیگر کاروبار کی بجائے دریائے سندھ میں سونا تلاش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور سالانہ کے اکثر اخراجات دریائے سندھ سے سونا حاصل کرکے پوری کرتے ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں