چلاس میں وین کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

حادثہ شاہراہِ قراقرم پر ہوڈر کے مقام پر پیش آیا جہاں وین کھائی میں جا گری

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 5 مارچ 2023 10:26

چلاس میں وین کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق
چلاس (اردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین 5 مارچ 2023) چلاس میں شاہراہِ قراقرم پر وین کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ شاہراہِ قراقرم پر ہوڈر کے مقام پر پیش آیا جہاں وین کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

وین حادثے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہےکہ حادثے کا شکار ہونے والی وین راولپنڈی سے اسکردو آ رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں