پاک فوج کا گلگت بلتستان کے برزل پاس میں روٹ کلیئرنس آپریشن

18 فروری کو موسم سرما کی شدید برفباری کی وجہ سے بند برزل پاس ایک ماہ بعد پوری قوت اور انتھک کوششوں کے ذریعے پاک فوج نے کامیابی کے ساتھ آپریشنل کردیا

جمعہ 22 مارچ 2024 22:45

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) پاک فوج کا گلگت بلتستان کے برزل پاس میں روٹ کلیئرنس آپریشن، 18 فروری کو موسم سرما کی شدید برفباری کی وجہ سے بند برزل پاس ایک ماہ بعد پوری قوت اور انتھک کوششوں کے ذریعے پاک فوج نے کامیابی کے ساتھ آپریشنل کردیا ۔برزل پاس، گلگت بلتستان میں واقع ہے اور نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہ گلگت بلتستان کے علاقوں کو آپس میں جوڑتا ہے ، برزل پاس 18 فروری 2024 کو موسم سرما کی شدید برفباری کی وجہ سے بند ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

تقریباً ایک ماہ بعد 19 مارچ 2024 کوپوری قوت اور انتھک کوششوں کے ذریعے پاک فوج نے سٹریٹجک پاس کو کامیابی کے ساتھ آپریشنل کر دیا، پاک فوج کے 14 بلڈوزر، 11 سنو وہیکل، 2 وہیل ڈوزر اور 1 ایکسویٹر کلیئرنس کے عمل میں استعمال ہوئے، 9 مارچ 2024 کو شروع ہونے والا کلیئرس آپریشن 10 دن میں مکمل ہوا، برزل پاس کی اوپنینگ لگت کی مقامی آبادی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، برزل پاس کے کھلنے سے پاک فوج کے ان بہادر علاقہ میں رہاش پزیر عوام نے بھی پاک فوج کی انتھک خدمات کو برخوب سراہا اور فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں