یوم پاکستان کی مناسبت سے ہائیر سیکنڈری سکول ڈمبوداس روندو میں تقریب منعقد ہوئی

ہفتہ 23 مارچ 2024 21:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) یوم پاکستان کی مناسبت سے ہائیر سیکنڈری سکول ڈمبوداس روندو میں تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف سکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا تھے جبکہ وزیر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان نے صدارت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء، علاقہ عمائدین، علماء کرام اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے حصہ لیا۔ طلباء نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے تقاریر و ملی نغمے پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں