گوجرہ زیادتی کیس; متاثرہ لڑکی کو ملزمان کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے لگیں
ملزمان بااثر ہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں مقامی پولیس کے رویے سے مطمئن نہیں ہوں۔ متاثرہ لڑکی
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 اکتوبر 2021 11:29
(جاری ہے)
ملزمان نے موٹروے ایم فور پر گاڑی میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ملزمان متاثرہ لڑکی کوزیادتی کے بعد فیصل آبادانٹرچینج پرپھینک کرفرار ہوگئے ۔
واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ۔ ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان حماد، رحمان اور لائبہ نے گارڈن ٹاؤن کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کا جھانسہ دے کر کارمیں بیٹھایا اور فیصل آباد موٹر وے ایم فور پر ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ملزمان متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کی پھوپھی نے بتایا کہ اُس کی 18 سالہ بھتیجی کے موبائل فون پر میسج آیا کہ گوجرہ میں انٹرویو ہے، وہاں پہنچے تو ملزمان نے لڑکی کو گاڑی میں بٹھایا اور ساتھ لے جا کر موٹر وے پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ۔ ۔پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ لڑکی سے 15 روز قبل موبائل فون پر دوستی ہوئی تھی۔ملزم اور لڑکی کے مابین واٹس ایپ پر تصاویر کا بھی تبادلہ ہوا۔ وقوعہ کے روز وہ لڑکی اور اس کی دوست کو ان کی فرمائش پر فیصل آباد چھوڑنے گیا گیا۔ملزم نے بیان میں کہا کہ اس نے لڑکی سے زیادتی نہیں کی ہراساں کیا۔ ڈی ایس پی گوجرہ کا کہنا ہے کہ جیو فرانزک میں ملزم اور متاثرہ لڑکی کے درمیان موبائل فون رابطوں کی تصدیق ہوئی ہے۔لڑکی نے ملزم کو اپنی تصاویر بھی بھیجیں۔لڑکی کا مستقل پتہ نہیں ہے اور کال ڈیٹا ریکارڈ سے بھی اس کی پوزیشن ملتان، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ معلوم ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کا نمبر بھی بند رہا، لڑکی کو تفتیش کے لیے بلایا گیا ہے لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی تھی۔ ولیس نے دو ملزمان حماد احمد اور رحمان کو بھی گرفتار کیا تھا جبکہ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد شریک ملزمہ لائبہ کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ عدالت نے گرفتار دونوں ملزمان کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کو منگل کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گوجرہ، کی تحصیل گوجرہ میں شہداء کی فیملیز کی جانب سے پریس کانفرنس
ایم فور آہنی پل کی تنصیب کی وجہ سے 20اپریل کو فیصل آباد سے ساہیانوالہ تک صبح 6سے 10بجے تک جزوی طور پر بند ..
گوجرہ،سرکاری ہسپتال عملہ انسولین چوری میں پکڑا گیا لاکھوں روپے کی انسولین وائلز خردبرد
سینئر صحافی رانا خالد محمود اور کیمرہ مین علی احمد کیخلاف مقدمہ:صحافی اتحاد کنونشن میڈیا کوریج کے بائیکاٹ ..
گوجرہ ،ڈی پی او عبادت نثار کی عدم دلچسپی :پولیس وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور ایمر جنسی 15سروس کی کار کردگی بے ..
گوجرہ،تھانہ سٹی کی حدود میں شہری کا موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری
گوجرہ ،پولیس چور پکڑنے اور ڈکیتیاں روکنے میں ناکام
گوجرہ، تھانہ صدر پولیس نے بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
گوجرہ،تھانہ سٹی کی حدود میں اوباش نے 15سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا
گوجرہ، گندم کی کٹائی کے بعد موٹروے کے نزدیک باقیات نہ جلائی جائیں ،سیکٹر کمانڈر قلب عباس
گوجرہ،پشاور سے کراچی جانیوالی رحمان باباایکسپریس ٹرین ریت سے لدے ڈمپر سے ٹکرا گئی،ڈرائیور ،اسسٹنٹ ..
پنجاب،گوجرہ کے قریب ٹرک اور ٹرین میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی
گوجرہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت