نو تعینات ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

منگل 5 دسمبر 2023 19:37

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2023ء) نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ ملک ظفر عباس نے نئے آنے والے ڈی پی او کا پولیس لائن میں استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی اوکو سلا می دی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عبادت نثار نے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔انہوں نے پولیس ڈرائیونگ سکول،متفرق سٹور،وردی گودام،MTآفس،کوارٹر گارڈاور میگزین روم کاجائزہ بھی لیا۔ پولیس ڈرائیونگ سکول کے دورہ کے دوران ڈرائیونگ کی تربیت دینے والے ٹریفک سٹاف سے ملاقات کی۔اس کے بعد ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ڈی پی او کمپلیکس ٹوبہ میں برانچز ہیڈ کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں