گوجر خان‘قتل اور ڈکیتی کے تین مختلف واقعات،خاوند نے اپنی بیوی کو قتل کردیا‘لوٹ مار کی وارداتیں علاقہ مکین خوف وہراس کا شکار

اتوار 21 نومبر 2021 12:40

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) قتل اور ڈکیتی کے تین مختلف واقعات،خاوند نے اپنی بیوی کو قتل جبکہ جی ٹی روڈ اور نگائیل روڈ مصروف شاہراؤں پر واقع دو کاروباری مراکز کے مالکان سے نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار، سر شام دیدی دلیری کی ان وارداتوں سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،پولیس تھانہ گوجر خان میں تینوں وارداتوں کی رپٹ درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات یوسی جیرورتیال مسہ کسوال ڈھوک غریب آباد کے رہائشی رکشہ ڈرائیور چار بچوں کے باپ محمد زعفران ولد محمد رمضان نے گھریلو ناشاقی کی بنا پر اپنی بیوی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا جبکہ اسی روز ہی سرشام ڈکیتی کی دو سنگین وارداتیں جدید اسلحہ سے لیس ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار، پہلی واردات میں دو مسلح ڈاکو ہنڈا ایجنسی نزد ٹیلی فون ایکسچینج جی ٹی روڈ سے ایجنسی کے اونر ندیم قریشی سے اسی ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار جبکہ دوسری واردات میں نگائل پھاٹک کے پاس ہول سیل کا کاروبار کرنے والے محسن نامی شخص سے تین مسلح نامعلوم افراد جہنوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے دو لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ گوجر خان نے دونوں ڈکیتی کی وارداتوں کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے محسن کے مطابق ڈکیتی کرنے والے ایک شخص کے پاس کلاشنکوف جبکہ دوسرے دونوں افراد کے پاس پسٹل تھے اور ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے انتہائی مصروف ترین شاہراہوں پر اس طرح دیدی دلیری سے سرشام گن پوائنٹ پر ہونے والی وارداتوں پر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا انہوں نے اعلیٰ حکام سے ان وارداتوں کا فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں