بلاول بھٹو سے برطانیہ میں مقیم گوجر خان کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت منصور راجہ کی ملاقات ،پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال

اتوار 21 نومبر 2021 19:00

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ برطانیہ میں مقیم گوجر خان کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق سفارت کار منصور راجہ اور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پی پی پی اوورسیز نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

منصور راجہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ان کے تاریخی خطاب پر مبارکباد دی ۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں