ْحکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف گوجرخان کی عوام بھی سراپا احتجاج

جمعرات 31 اگست 2023 21:40

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2023ء) حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف گوجرخان کی عوام بھی سراپا احتجاج بن گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف سول سوسائٹی،بار ایسوسی ایشن،پوٹھوہار پریس کلب، مرکزی انجمن تاجراں تاجر اتحاد گروپ تاجر برادری کی تمام ذیلی تنظیموں وکلا تحصیل کے تمام پریس کلبوں کے صحافیوں اخبار فروش یونین نے جی ٹی روڈ چوک پر ایک بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ سے صدر بار ایسوسی ایشن گوجر خان محمد عرفان قریشی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد اخلاص ایڈووکیٹ،راجہ احمد بلال ناصری ایڈووکیٹ ،صدر پوٹھوہار پریس کلب عامر وزیر ملک،جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود ،صدر مرکزی انجمن تاجران راجہ محمد جواد خان، صدر اتحاد گروپ وقاص اکبر مرزا ،جنرل سیکرٹری سعادت حسن بٹ، راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ راجہ غفور کیانی، راجہ ضیا الحق ،نثار عطاری،راجہ صبور کیانی،سید ندیم عباس شاہ ،مرزا تیمور وارثی و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ عوام پر عرصہ حیات تنگ کرنے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں ہم اپنا لینے کے لئے میدان میں آ گئے ہیں عوام کا یہ جم غفیر یہاں ہے تو کل یہ حکمرانوں کے گھروں کے باہر بھی ہو سکتا ہے پاکستان کا بچہ بچہ اس مہنگائی کی چکی پس رہا ہے حق کے لئے حسینی کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی احتجاج مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جو صاحب عمل ہوتے ہیں وہ حق مانگا نہیں چھین لیا کرتے ہیں عوام کو اب شعور آگیا ہے اپنے حقوق کی جنگ کے لئے سب کو متحد اور اکٹھا ہو کر نکلیں جی ٹی روڈ پر بڑے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے مقررین نے کہا کہ غریبوں کے پاس روٹی کھانے کے لیے پہلے ہی پیسہ نہیں تھا اوپر سے بجلی کے بلوں میں تیرہ قسم کے ناجائز ٹیکسز لگا کر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جب کہ اس ملک پر پچتھر سال سے مسلط حکمرانوں آور اشرافیہ نے سرکاری خزانے کی لوٹ مار کر کے ملک کو معاشی دیوالیہ کر کے رکھ دیا ان کی اپنی عیاشیاں جاری ہیں اور بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے لیکن اب یہ غنذہ گردی اور ناانصافی نہیں چلنے دی جائے گی غریب عوام مہنگائی،بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو چکی ہے گھریلو اشیا ،طلائی زیورات فروخت کرکے بجلی کے بل جمع کروا رہے ہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں عوام اپنے حق کے لیے اٹھ کھڑی ہے حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور ظالمانہ ٹیکس لگا کر غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے مقررین نے کہا کہ 2 ستمبر کو ملک بھر کیطرح گوجرخان میں بھی شٹر ڈاون، پہیہ جام ہڑتال ہو گی اور آگے کا بھی لائحہ عمل طے کیا جائے گا اس موقع پر مظاہرین نے زبردست نعرہ بازی کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان ڈی ایس پی ایس ایچ او ریسکیو 1122 کے عملے سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود تھی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا ہے کہ ہماری لڑائی اس طبقہ کے خلاف ہے جو 75 سال سے پاکستان کے وسائل پر پنجے گاڑے ہوئے ہے اب ہم سب کو سیاسی، نظریاتی اور مصلحتوں سے بالاتر ہو کر نکلیں تب ہی ان نا اہل حکمرانوں سے چھٹکارہ ملے گا ۔

(جاری ہے)

ان کرداروں کو ننگا کرنے کا وقت آگیا ہے کہ جہنوں نے ہمارے بچوں سے ان کے جینے کا حق چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ آج کا یہ جم غفیر اس بات کا بر ملا اظہار ہے کہ عوام کو اپنے حقوق کا پتہ چل گیا ہے جب ظالم حکومتیں عوام کے حقوق کو پامال اور ان پر اپنی مرضی مسلط کرنا چائیں تو ان میں اتنا شعور ہونا چاہیے کہ وہ اپنے حق کی خاطر آواز بلند کر سکیں آج کا یہ پرامن احتجاج اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پوری قوم اور بلخصوص گوجر خان کی عوام اپنے حقوق کے لیے جہدوجہد کرنا جانتی ہے حکمرانوں کے لئے کھلا پیغام ہے کہ اس وقت سے ڈرو اس غریب عوام کے ہاتھ ہو اور تمھارا گریبان ہو اب بھی وقت ہے کہ بجلی کی بلوں سمیت دیگر ضروریات زندگی کی جن اشیا پر جو اضافہ کیا ہے اس پر نظر ثانی کر کے ریلیف دیں تاکہ عوام مزید مہنگائی کی چکی سے پسنے سے بچ سکیں حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام پر ظلم کرنا بند کریں یہ نہ ہو کہ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق عوام تھمارے محلات کا رخ کر لیں تو پھر تم سب کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کو فورا ختم کیا جائے آخر میں صدر کھوکھا یونین مرزا تیمور وارثی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں