گوجر خان، ملک کیلئے چار گولڈ میڈل جیتنے والے نوجوان کو گھر کے باہر قتل کردیا گیا

منگل 11 جنوری 2022 16:53

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) ملک وقوم کیلئے چار گولڈ میڈل جیتنے والے نوجوان کو گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ UAE میں ہونے والے بین الاقوامی تیراکی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تھانہ جاتلی کی یو سی نڑالی کے گاؤں فریال کے رہائشی نوجوان غلام مصطفی اعوان ولد میر محمد کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر دن دہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا، وجہ عناد تاحال معلوم نہ ہو سکی قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او پولیس تھانہ جاتلی بمہ نفری موقع پر پہنچ گئے جہنوں نے موقع پر ابتدائی معلومات اکھٹی کیں اور مقتول غلام مصطفیٰ اعوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا غلام مصطفی اعوان نے UAE میں ہونے والے حالیہ تیراکی کے مقابلوں میں مختلف کیٹیگریز میں چار میڈل جیتے اور ملک کا نام روشن کیا تھا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں