گوجر خان پولیس نے چار مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

پیر 23 جولائی 2018 23:53

گوجر خان۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) اسلام پورہ جبربازار سے چار مشکوک افراد کو پولیس چوکی قاضیاں نے رات دس بجے کے قریب حراست میں لے لیا جو دن کو جبر بازار میں نجی پلازے میں رہائش پذیر ہوئے تھے جن کو پلازے کے دیگر کرایہ داروں نے مشکوک جان کر مقامی پولیس چوکی قاضیاں کو اطلاع کر دی جن کو رات گئے پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش انہوںنے پولیس کو بتایا ہم دیر صوابی کے رہائشی ہیں اور ہم جبر میں زیارت گل نامی پٹھان کو جو کہ جبر لکڑی کا کام کرتا ہے اور گولین کا رہائشی ہے اس کو قتل کرنے کے لئے آئے تھے کیونکہ زیارت گل ہمارے خاندان کے افراد کو دیر میں قتل کر کے جبر میں رہائش پذر تھا۔

(جاری ہے)

مزید گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ ہمارا ٹارگٹ کوئی سیاسی شخصیت یا پارٹی نہ تھی ہم صرف اپنی خاندانی دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے آئے تھے۔پولیس تھانہ گوجرخان مزید مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں