گوجر خان،یوم اقبال کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

منگل 12 نومبر 2019 22:39

گوجر خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) یوم اقبال کے سلسلہ میں گزشتہ روز روشنی سکول اینڈ کالج سسٹم ریلوے روڈ کیمپس اور فاروق آباد مسہ کسوال کیمپس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول سے ہوا روشنی سکول اینڈ کالج سسٹم کے چیئرمین پیرزادہ سید تصور حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا پیغام آفاقی ہے جو نہ صرف مسلمانان ہند بلکہ عالم اسلام کو بیدار کرنے کے لئے ہے ، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے اپنے اشعار میں نوجوانوں میں جذبہ حب الوطنی اور جذبہ آزادی کو اجاگر کیا اور مسلمانان ہند کی آزادی کا خواب دیکھا جسے 1947 میں قائد آعظم محمد علی جناح نے شرمندہ تعبیر کر دیکھایا جس کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ، قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا لیکن بہتر سال سے بھارت نے جنت نظیر وادی کشمیر کے آدھے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے کشمیری مسلمانوں پر وحشیانہ ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے تین ماہ سے زائد لاک ڈاؤن اشیائے خردونوش کی کمی ادویات ناپید عالم اسلام منتشر اپنے مفادات کی دوڑ میں، امن کے ٹھیکیداروں کی بھی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان کشمیر کے معاملے پر بھارتی دہشت گردی کا سخت نوٹس لینا وقت کی ضرورت ہے ، تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے ، رفعت محمود مرزا، علامہ سید وسیم گردیزی، خان گلاب خان ، قاری ارشد عباسی، عاصم ملک، راجہ ندیم فقیر سمیت کثیر تعداد میں والدین نے شرکت کی۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں