گوجر خان،شہر میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ دوبارہ محترک،سستا رمضان بازار کے باہر کھڑی گاڑی چوری

جمعرات 22 اپریل 2021 23:30

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) شہر میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ دوبارہ محترک،سستا رمضان بازار کے باہر کھڑی گاڑی چوری کر لی گئی گزشتہ تین ماہ میں درجن سے زیادہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری ہوئے لیکن چوروں کا گروہ ابھی تک قانون کے گرفت سے باہر،متاثرین کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، موضع کونتریلا میں تعینات محمد سجاد پٹواری نیمیڈیا کو بتایا کہ اس نے گزشتہ روز دن تقریباً 12 بجے کے گوجر خان سستا رمضان بازار کے باہر اپنی ذاتی گاڑی مہران نمبری 1284 RIA کھڑی کی اور اپنے دفتر پٹوار خانہ میں چلا گیا دو گھنٹے بعد تقریباً 2 بجیکے قریب واپس آیا تو دیکھا وہاں پر گاڑی موجود نہ تھی جسے کوئی نامعلوم افراد چوری کر کے لے گئے جس کی اطلاع پولیس تھانہ گوجر خان کو دی پولیس تھانہ گوجر خان نے کار چوری کی رپٹ درج کر لی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گوجر خان شہر کے مختلف علاقوں سے کاریں اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہے لیکن پولیس تھانہ گوجر خان کو ان وارداتوں میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی جس سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے متاثرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے شہر میں گاڑیوں کی روز بروز چوری کے وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ کار چوروں کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کی جائے۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں