ناراض سسرالیوں کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے سالی پر تیزاب پھینک دیا

گوجرانوالا میں پسند کی شادی کرنے والے شخص نے سسرالیوں سے صلح میں رکاوٹ بننے والی سالی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب کی وجہ سے جھلس جانے والی لڑکی کی چند دنوں میں شادی طے تھی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 31 اگست 2021 23:06

ناراض سسرالیوں کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے سالی پر تیزاب پھینک دیا
گوجرانوالا (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 31اگست 2021) گوجرانوالا میں پسند کی شادی کرنے والے شخص نے سسرالیوں سے صلح میں رکاوٹ بننے والی سالی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب کی وجہ سے جھلس جانے والی لڑکی کی چند دنوں میں شادی طے تھی- تفصیلات کےمطابق گوجرانوالا میں پسندکی شادی کرنے والے شخص نے سسرالیوں سے صلح میں رکاوٹ بننے والی سالی پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق سینسرہ گورائیہ کے علاقے میں ملزم عرفان نے متاثرہ لڑکی کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی ۔ شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں تعلقات ختم ہوگئے تھے تاہم ملزم سسرالیوں سے صلح کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی صلح میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی جس پر ملزم نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ لڑکی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے چہرے اور بازوؤں پر معمولی زخم آئے ہیں، اگلے ماہ لڑکی کی شادی بھی طے ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ آج سے چند روز قبل لاہور میں بھی ایسا ہی ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، جب لاہور کی رہائشی خاتون پر گھر میں بلیاں پالنے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق لاہور کے تھانہ قلعہ گجر سنگھ کی حدود میں رہائش پذیر خاتون نے گھر میں بلیاں پالی ہوئی تھیں، خاتون عائشہ کو چچی اور کزن نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون عائشہ جانوروں کے حقوق کی علمبردار ہیں۔ عائشہ ملک کا کہنا ہے کہ تشدد ہمسائی صائمہ تصور اور اس کے بیٹے بلال ملک نے کیا، مجھ پر تشدد کے ساتھ بلیوں پر بھی گرم پانی پھینکا گیا۔ متاثرہ خاتون کا ویڈیو پیغام میں کہان تھا کہ مجھے جان سے مارنے اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، چچا تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پولیس انسپکٹر ہے جو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کروادی، خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس ملزمان کو سپورٹ کررہی ہے اور میری کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ متاثرہ خاتون وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے واقعے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں