گوجرانوالہ: کینٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

بدھ 29 اکتوبر 2014 12:40

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 اکتوبر۔2014ء) گوجرانوالہ کے نو احی گاوں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور تیسرا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق کینٹ کے علاقے لمباں والی میں مسلح ڈاکو ناکہ لگاکر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے پہنچنے پرڈاکووں نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس کاکہناہے کہ مرنیوالے ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں