محکمہ اینٹی کرپشن نے چودھری پرویزالٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا

پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں گریڈ17 کی 12 جعلی بھرتی کیس میں گرفتار کیا گیا، فیل امیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتی کیا، بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔ ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 جون 2023 21:13

محکمہ اینٹی کرپشن نے چودھری پرویزالٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 جون 2023ء) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا، پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کی 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں۔ پنجاب اسمبلی میں فیل امیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کرکے بھرتی کیا گیا۔بھرتی کے عمل میں گھپلوں کیلئے جعلی ٹیسٹنگ سروس کی خدمات لی گئیں، بھرتیوں میں کرپشن کے واضح ثبوت موجود ہیں۔پرویزالٰہی کو آج ہی گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پرویزالٰہی کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز لاہور میں منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت نے عدم ثبوت کی بناء پر صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ پرویزالٰہی کے خلاف دو مقدمات مقدمہ نمبر 23/6 اور 23/7 درج تھے۔ پرویزالٰہی پر مقدمہ 23/6 میں 50 لاکھ روپے کک بیکس لینے کا الزام تھا۔ پرویزالٰہی پر مقدمہ 23/7 میں 2 ارب روپے کک بیکس لینے کا الزام تھا۔

سینئر سول جج محمد افضل نے دونوں مقدمات میں پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ جس میں عدالت نے پرویزالٰہی کو دونوں مقدمات میں بری کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر اقبال چوہدری کو حراست میں لے لیا گیا۔ سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر سیشن کورٹ گوجرانوالہ میں پہنچے تھے، پولیس نے اقبال چوہدری کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔

پولیس پرویز الٰہی کے میڈیا کوآرڈینیٹر کو سیشن عدالت سے لیکر روانہ ہو گئی۔ یاد ہے کہ سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، ان پر دو ترقیاتی منصوبوں میں ڈھائی ارب کی کرپشن کا الزام ہے، چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق کیس میں بری کیا تھا لیکن پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا تھا۔ سابق وزیر اعلٰی پنجاب کو اینٹی کرپشن پولیس نے گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا۔ 

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں