قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قومی اور عوام خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘چوہدری عمران حبیب

ہفتہ 5 جنوری 2019 13:56

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2019ء) قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قومی اور عوام خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے ملک کو متفقہ آئین دیکر ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھایا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کامونکے کے صدر چودھری عمران حبیب سرویا،سینئر نائب صدر چودھری اعجاز احمد سوکھل،جنرل سیکرٹری چودھری ناصر محمود دھدرا،سابق تحصیل ناظم چودھری ذکاء اللہ بریار،سینئر رہنما چودھری معراجدین کمبوہ اور حاجی اقبال کھوکھر نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ذو الفقار علی بھٹو شہید نے اپنی جان دے دی لیکن باطل قوتوں کے سامنے اپنا سر نہ جھکایا، موجودہ صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ بھٹو شہید کے فکر و فلسفہ کو اجاگر کرکے قوم کو متحد کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو وفاق کی ترجمان ہے اور جس نے ہمیشہ ہر قسم کے تعصبات کی نفی کر کے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں