امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان بارے مثبت بیان قابل تحسین ہے‘چوہدری علی وکیل خاں

جمعرات 27 فروری 2020 14:35

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ،کشمیری عورتوں ، نوجوانوں ، بچوں پر ظلم و تشدد اور بھارتی شہریت کے متنازعہ قانون کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری علی وکیل خاں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اقوام عالم ہیو من رائٹس تنظیموں کی رپورٹس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کشمیری عوام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان بارے مثبت بیان قابل تحسین ہے۔ پاکستان میں مسیحیوں سمیت تمام اقلیتیں محفوظ ہیں ، ماضی میں مذہب کی آڑ میں ذاتی بدلہ لینے کے لیے شدت پسندی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی کشمیر میں نسل کشی و ظلم وبربریت کی رپورٹس نے مودی کو معصوم کشمیری لوگوں کا قاتل ثابت کر دیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں