کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم اتحا د کے خلا ف گھنا ئو نی سا زش تھی‘چوہدری اختر علی خاں

منگل 20 اکتوبر 2020 14:03

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) کراچی میں پنجاب کے مہمانوں کے ساتھ بدسلو کی اور کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم اتحا د کے خلا ف گھنا ئو نی سا زش تھی جلسے پی ڈی ایم رہنما ئو ں نے اپنے تد بر اور فہم و فراست کے ذریعے نا کا م بنا دیا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ایم پی اے چودھری اختر علی خاں نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران بو کھلا ہٹ میں اخلا قیا ت کی ساری حدود کو پار کر گئے ہیںاور ان کی مسلسل شرمنا ک حرکتو ں سے ملک کی جگ ہنسا ئی ہو رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ سند ھ میں مریم نوا ز اور کیپٹن صفدر (ر) کے ساتھ بد سلو کی اور کیپٹن ( ر) صفدر کی گرفتا ری پی ڈی ایم میںپھوٹ ڈلو انے کی کو شش تھی جسے مریم نوا زاور دیگر راہنما ئو ں نے فہم و فراست اور تد بر کے ذریعے ناکا م بنا دیا۔ انہو ں نے کہا کہ اپو زیشن اتحا د میں دراڑ ڈلوا نا حکو مت کی خا م خیا لی ہے اپو زیشن کی قیادت کو ملکی معا ملا ت اور حا لا ت کی سنگینی کا بخو بی احسا س ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں