کراچی کے تاریخی کامیاب جلسے نے وفاقی سرکار کی نیندیں اڑا دیں‘سیٹھ محمد اصغر

بدھ 21 اکتوبر 2020 13:01

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) کراچی کے تاریخی کامیاب جلسے نے وفاقی سرکار کی نیندیں اڑا دی ہیں، تاریخی جلسے میں عوام نے وفاقی حکومت کے غیر آئینی آرڈیننس، مہنگائی، بے روزگاری کیخلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیٹھ محمد اصغر نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے خلاف سازشوں کو ہرصورت ناکام بنایا جائے گا اورپی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب سندھ کی عوام کے موڈ کا اندازہ ہو جانا چاہئے اور وہ آنکھیں کھول کر دیکھیں اورجزائر سے متعلق آرڈیننس واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اب سندھ کی عوام وفاقی حکومت کی زیادیتوں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔پی ڈی ایم جمہوریت پسند قوتوں اور عوام کیساتھ ملکر ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور اس جعلی حکومت کو گھر بھیجنے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں