14اگست کا دن ہمیں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، مولانا محمد اکبر نقشبندی

پیر 13 اگست 2018 23:51

گوجرانوالہ۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ 14اگست کا دن ہمیں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے‘افواج پاکستان جغرافیائی سرحدوں اور علماء مشائخ نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے ضامن ہیں دشمن کی سازشیں ناکام اور پر امن مستحکم پاکستان کا قیام یقینی بنائے گئے ، نواز شریف ضمیر نہیں کرپشن کے قیدی ہیں ، ڈیمز کی تعمیر صرف چیف جسٹس نہیں پوری قوم کی آواز ہے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز روحانی شخصیت الحاج صوفی محمد خالد مدنی نقشبندی کی اقامت گاہ پیپلز کالونی میںجشن آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرسجادہ نشین مرشد آباد شریف پیر محمد اظہار الحق نقشبندی ، پیر محمد اکرام اللہ الحق نقشبندی ، پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد شفیق تبسم، محمد ناصر ، محمد عظیم ، محمد عابد ، حاجی بابو محمد منیر چوہدری ، محمد شاہد مصطفائی ، قاضی محمد فیاض ، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی ، محمد سعید منیر ، عنزم منیر اور دیگر نے خطاب کیا ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں