گوجرانوالہ میں عالمی یوم خوراک منایاگیا

منگل 16 اکتوبر 2018 23:56

گوجرانوالہ ۔ 16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے تحت گوجرانوالہ میں بھی عالمی یوم خوراک منایاگیا ،اس سلسلے میں ڈی سی آفس گوجرانوالہ میں محکمہ خوراک کی جانب سے ایک سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس میں محکمہ خوراک ‘انفارمیشن‘‘ زراعت‘ صحت ‘ سوشل ویلفیئر دیگر محکموں کے افسران اور اہلکاران بڑی تعداد میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ( ہیڈ کوارٹر) گوجرانوالہ سید نذارت حسین شاہ نے سیمینار کی صدارت کی او ر خطاب بھی کیا، سیمینار میں ڈائر یکٹر زراعت توسیع جاوید اختر پڈھیار‘ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گوجرانوالہ مظہر حسین بلو چ‘ ای ڈی او ہیلتھ گوجر انوالہ ڈاکٹر سہیل چودھری ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر فر یاد علی‘ فود سیفٹی آفیسر فوڈ اتھارٹی خرم شہزاد‘ این جی او کے نمائندے ڈاکٹر محمد عرفان نے بھی سیمینار میں شر کت کی، سیمینار میں دیگر محکمو ں کے افسران و اہلکاران نے بھرپور شر کت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرر ( ہیڈ کوارٹر) گوجرانوالہ سید نذارت حسین شاہ نے کہا کہ محفوظ معیاری اور غذائیت سے بھر پور خوراک پر شہری کا حق ہے ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل چودھری نے کہا کہ انسانی بقاء خصوصًا بچوں کی صحت اور زندگی کے لئے خالص اور غذائیت سے بھرپور خوراک انتہائی ضروری ہے ،، ڈائر یکٹر زراعت توسیع جاوید اختر پڈھیارنے کہا کہ معاشرے سے غربت اور بھو ک کا خاتمہ حکومتوںکا ایک اہم مقصد ہو تا ہے جس کیلئے مختلف محکمے قائم کئے جاتے ہیں، سیمینار سے ڈی ایف سی گوجرانوالہ مظہر حسین اور ڈاکٹر فریاد بٹ نے اظہار خیال کرتے ہو ئے اس امر کی ضرورت پر زور دیا کہ خوراک کی کمی کے پیش نظر تمام وسائل میں اضافہ بھی ضروری ہے ،سیمینار کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ہیڈ کوارٹر) کی سر براہی میں ایک واک کابھی اہتمام کیاگیا تاکہ عوام کے ہر طبقہ کو بھرپور آگاہی حاصل ہو سکے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں