پی ٹی آئی عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی، شیخ عامررحمان

پیر 3 دسمبر 2018 22:38

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) پی ٹی آئی عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی،ہم نے وزیراعظم عمران خاں اور وزیراعلیٰ پنجاب تک عوام کا پیغام پہنچا دیا ہے،انشاء اللہ بہت جلد گوجرانوالہ میں ایک ہسپتال اورایک یونیورسٹی کا اعلان کیاجائے گا،ان خیالات کا اظہارچیئرمین جی ڈی اے اینڈواسا شیخ عامررحمان،چوہدری طارق گجر،محمدعمرمغل،عوامی چیئرمین چوہدری واجدباٹھ، چوہدری فلک شیرگھمن،چوہدری فرحان چیمہ،چوہدری نواز باٹھ،علی باجوہ،چوہدری خالد باٹھ ،ڈاکٹر یاسر،لالہ یونس خان ودیگرنے باٹھ کالونی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بادشاہت کا سیاہ دور ختم ہوچکاہم پاکستان میں دو نہیں ایک پاکستان کا نظام لیکر آئیں گے ہر خاص وعام کیلئے ایک جیسا نظام رائج ہوگا،انہوں نے کہاکہ آپ کے علاقہ میں تعمیرو ترقی شفاف انداز میں جاری رہے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں