کامونکے،بائیس اے بی رٹ ختم کرنے پر تحصیل بار ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہر ہسیشن کورٹ سے جی ٹی روڈ تک ریلی

ہفتہ 16 مارچ 2019 21:17

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2019ء) بائیس اے بی رٹ ختم کرنے پر تحصیل بار ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہر ہ،سیشن کورٹ سے جی ٹی روڈ تک ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق بائیس اے بی کی رٹ ختم کرنے اور قابل ضمانت جرم کی ضمانتیں ایس ایچ او کے لینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر طارق نوید منج ،جنرل سیکرٹری نصراللہ چیمہ ،سینئر نائب صدر عبدالحفیظ انصاری ،نائب صدر سیف اللہ عنائت خاں ،کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں حاجی امیر افضل ایڈووکیٹ سابق صدر بار گوجرانوالہ ،رانا سربلند ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری ، امتیاز احمد ورک ایڈووکیٹ ،رانا شہباز ایڈووکیٹ ، رانا فلک شیر ایڈووکیٹ ،خواجہ سعید ایڈووکیٹ ،تبسم اللہ رکھا ایڈووکیٹ ،مریم باجوہ ایڈووکیٹ ،میاںعزیز الرحمن ایڈووکیٹ سمیت وکلا نے بھرپور شرکت کی تمام بار نے سیشن کورٹ سے جی ٹی روڈ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی ،قبل ازیں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے صدر طارق نوید منج ،جنرل سیکرٹری نصراللہ چیمہ ،سینئر نائب صدر عبدالحفیظ انصاری اوردیگر نے کہاکہ بائیس اے کی رٹ ختم کرنے اور پولیس کو قابل ضمانت جرم کی ضمانتوں کا اختیار دینے کے نوٹیفکیشن کو ہم مستردکرتے ہیں اس فیصلے نہ صرف وکلاکااستحصال ہوگا بلکہ عوام بھی ذلیل وخوار ہوجائے گی ،انہوں نے کہاکہ ملک کو پولیس سٹیٹ بنانے کی جو کوشش کی جارہی ہے اس کو کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے پاکستان اور پنجاب بار کونسل کا جو بھی فیصلہ اور کال ہوگی اس کے مطابق احتجاج کیاجائے گا

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں