گوجرانوالہ ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،بد نام زمانہ ملزم گرفتار

جمعہ 23 اگست 2019 18:37

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات اور ایس پی سٹی اعجاز رشید کی ہدایات پر تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے ڈی ایس پی سرکل ماڈل ٹائون توصیف احمد کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بد نام زمانہ ریکارڈ یافتہ اور منشیات فروش درویش خان ولد عبدالرزاق قوم افغان سکنہ گُل بہار نمبر03پشاور کو سروس روڈ پر کھڑی بس میں سے گرفتار کر کے دوران تلاشی اس کے قبضہ سے 1400گرام چرس اور رقم وٹک 9400/-روپے برآمد کیے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقے میں منشیات فروشی کی اطلاعات موصول ہونے پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے ایس پی سٹی اعجازرشیدکو منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ان کے خلاف خصوصی کارروائی کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی اعجازرشیدنے ڈی ایس پی ماڈل ٹائون توصیف احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او ماڈل ٹائون و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں مناسب ہدایات جاری کیں ۔

پولیس ٹیم نے مربوط منصوبہ بندی عمل میں لاتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش درویش خان کو بڑی مہارت سے سائینیٹیفک آلات استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیاہے۔دوران تفتیش گرفتارملزم نے انکشاف کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے پشاور سے چرس لے کر آتا ہے اورگوجرانوالہ میں فروخت کرتا ہے اور مختلف شہروں میں اس کا نیٹ ورک کام کر رہا ہے ۔

ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔ منشیات فروشی کے خلاف موثر کارروائی پر اہل علاقہ میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے اور محکمہ کا وقار بلند ہوا ہے۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود اور ایس پی سٹی اعجازرشیدنے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کو منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر سے پاک کر کے دم لیںگے۔انہوںنے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔ ۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں