حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے، میاں محمد ارقم خان

پیر 21 اکتوبر 2019 20:53

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) حکومت عوام سے اپنا گھر اپنی جنت بنانے کا عملی اقدام اور اپنے وعدوں کی تکمیل کو پورا کرنے صحت،تعلیم اور دیگر سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے اور نیا بلدیاتی نظام حکومت کے ان اقدامات کو عملی جامعہ پہنائے گا ۔ان خیالات کا اظہارسابق ضلعی جنرل سیکر ٹری و ٹکٹ ہو لڈر حلقہ پی پی 55میاں محمد ارقم خان نے جلیل ٹائون میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے عوام کو اپنے گھر دینے کیلئے ان کی رجسٹریشن کیلئے لگا ئے گئے کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے وزیراعظم عمران خان کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمرن خان ملک میں خوشحالی چاہتے ہیں پاکستان کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں ہو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان الیکشن میں کئے گئے وعدوں کوتیزی سے عملی جامہ پہنارہے ہیںغریبوں کیلئے ہاسنگ سکیم اور صحت کارڈزکی فراہمی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بڑی سنجیدگی سے عمل پیراہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کامعیارزندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک سے بدحالی اورغربت کے خاتمہ کے لئے سنجیدگی سے قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر،سابق یو سی چیئر مین رانا بابر مصطفے سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں