ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سول ڈیفنس رضا کاروں اور سکائوٹس کو متحرک کرنے کا فیصلہ

جمعہ 27 مارچ 2020 22:29

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کا سول ڈیفنس رضا کاروں اور سکائوٹس کو متحرک کرنے کا فیصلہ ، کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں، قرنطینہ کیے گئے افراد اور گھرانوں تک راشن کی فراہمی سمیت لاک ڈائون پر نفاذ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کریں گے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) کو زمہ داری سونپ دی گئی، سول ڈیفنس کو شہری دفاع کے ساتھ ساتھ مشکل حالات سے نمٹنے اور اداروں کی معاونت میں بروئے کار لایا جائے گا۔

کامونکی سٹی خصوصاًً قرنطینہ کیے گئے خاندانوں تک راشن کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، لاک ڈائون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گاتاکہ مزید لوگوں کو کوروناوائرس سے متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت کو روکنے کے لیے پاک آرمی اور پولیس گلی محلوں اور بازاروں میں گشت مزید بڑھائے گی۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں (رانا نذیر احمد، راناساجد شوکت)اور دیگر سے کہا کہ وہ لوگوں کو قائل کریں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں، قرنطینہ میں رکھے گئے افراد اور گھرانوں کو راشن کی فراہمی کے لیے مخیر حضرات سے مل کر اقدامات کریںجس پر انہوں نے کہا کہ چاول سمیت دیگر راشن کی ایسے گھرانوں کو فراہم کرنے کے لیے ہم انتظانیہ، پاک فوج اور پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے درمیان موجود ہیں اور انکی تکالیف کم کرنے اور انہیں ضرویات زندگی کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار اد ا کریں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں