دیوان روڈ پر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ4میںفیکٹریوں کیلئے پلاٹس لینے والے صنعت کاروں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

بدھ 10 نومبر 2021 00:07

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2021ء) دیوان روڈ پر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ4میںفیکٹریوں کیلئے پلاٹس لینے والے صنعت کاروں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کیلئے تقریب منعقد کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر گوجرانوالہ چیمبر محمد شعیب بٹ اور سابق صدر عمران اشرف مغل نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنرگوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے ایک سو دوصنعت کاروں میں پلاٹوں کے پوزیشن لیٹرز تقسیم کئے اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ4 میں بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات کو ترجیحی بنیاد پر فراہم کیا جا رہاہے۔

ناورگوجرانوالہ میں جلد ایک اور انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی پر بھی جلد ہی کام شروع ہوجائیگا ۔اس لئے صنعت کاروں کو چاہیے کہ انڈسٹریل اسٹیٹ 4میں جلد اپنے پروجیکٹ لگانا شروع کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے تحت گوجرانوالہ کو صنعتی و تجارتی حوالہ سے ملک کا پہلا ماڈل ڈویژن بنایا جا رہا ہے اورانڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام حکومت پنجاب کا گوجرانوالہ کے صنعت کاروں کے لئے تحفہ ہے جن کے قیام سے شہر میں آلو دگی کے مسائل بھی کم ہوں گی

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں