کامونکے ،رمضان المبارک میں گرمی کا پارہ ہائی اوپر سے شہر میں آٹھ سے دس گھنٹے اور دیہاتوں میں بارہ بارہ گھنٹوں کی لو ڈشیڈنگ

شہری پرشان کاروبار ٹھپ، دکاندار سراپا احتجاج

جمعہ 29 اپریل 2022 01:21

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2022ء) رمضان المبارک میں گرمی کا پارہ ہائی اوپر سے شہر میں آٹھ سے دس گھنٹے اور دیہاتوں میں بارہ بارہ گھنٹوں کی لو ڈشیڈنگ سے شہری پرشان کاروبار ٹھپ، دکاندار سراپا احتجاج، بتایا گیا ہے کہ نئی حکومت کے آتے ہیشہریوں کو لوڈ شیڈنگ کا عذاب برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جو کہ شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بارہ سے چودہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا، مقدس ماہ میں سابقہ حکومت نے لوڈشیڈنگ نہ کر نے کا اعلان کر رکھا تھا، جسے موجودہ حکومت نبھانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے اس سلسلہ میں تاجروں کا کہنا ہے رمضان المبارک کے آخری آیام چل رہے ہیں اور عید کی تیاریوں کے سلسلہ میں لوگوں کا بازار میں بے تحاشہ رش بڑھ گیا ہے لیکن بجلی کی بار بار بندش سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کیپسٹی سے زیادہ بجلی بنانے کی صلاحیت کے باوجود بھی لوڈ شیڈنگ حکومت کی نااہلی ہے ، لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔

۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں