ہندوتوا کی بڑھتی ہوئی سوچ نے کشمیریوں اور وہاں بسنے والی دیگر اقلیتوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں،چوہدر ی عرفان

بدھ 24 مئی 2023 17:09

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2023ء) ہندوستان کشمیریوں اور وہاں بسنے والی اقلیتوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک بن چکا ہے،ہندوتوا کی بڑھتی ہوئی سوچ نے کشمیریوں اور وہاں بسنے والی دیگر اقلیتوں کی زندگیوں کو اجیرن اور مشکل بنا دیا جو لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما سابق چیئرمین یونین کونسل گھنیاں چودھری عرفان یونس ورک نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے بھارتی سفاک فوج کشمیر کے مسلمانوں کو بے گناہ قتل کر رہی ہے جس کیخلاف اقوام متحدہ کی خاموشی قابل قبول نہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں قیام امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر عملدر آمد کرانا ہوگا یہی واحد راستہ ہے جس کے تحت کشمیر کا مسئلہ پر امن طور پر حل کیا جاسکتا ہے ورنہ خطہ کے امن کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی کیونکہ کشمیریوں کا جاری قتل عام مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں