حافظ آباد اور وزیر آباد میں اب تک تصدیق شدہ 100 فی صد مستحق خاندانوں میں یہ رمضان پیکیج تقسیم کرد یئے گئے

بدھ 20 مارچ 2024 22:45

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان راشن پیکیج کے تحت گوجرانوالہ / گجرات ڈویژنز میں کم آمدن والے خاندانوں کو ان کی دہلیز پر فو ڈ ہیمپرز کی تقسیم میں تیزی آئی ہے۔

(جاری ہے)

حافظ آباد اور وزیر آباد میں اب تک تصدیق شدہ 100 فی صد مستحق خاندانوں میں یہ رمضان پیکیج تقسیم کرد یئے گئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگلے دو سے تین دنوں میں باقی ماندہ مستحقین میں یہ فوڈ ہیمپرز تقسیم کر دیئے جائیں گے۔

کمشنر گوجرانوالہ / گجرات ڈویژنز سید نوید حیدر شیرازی نے گذشتہ روز فوڈ ہیمپرز کی تقسیم میں سستی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ تمام تر ممکنہ افرادی قو ت استعمال میں لاتے ہو ئے ایسے تمام مستحق خاندانوں تک یہ فوڈ ہیمپرز پہنچائے جانے کو یقینی بنائیں جن کے دیئے گئے۔ رہائشی ڈیٹا کے مطابق تصدیق کا عمل مکمل ہو چکاہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں