پاکستان کوماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے شجرکاری کی اہمیت کواجاگرکرنا وقت اہم ضرورت ہے،کنسلٹنٹ محتسب پنجاب ریجنل دفترگوجرانوالہ

بدھ 20 مارچ 2024 22:47

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) پاکستان کوماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے شجرکاری کی اہمیت کواجاگرکرنا وقت اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار کنسلٹنٹ محتسب پنجاب ریجنل دفترگوجرانوالہ فضل عباس اورایڈوائزرمحتسب پنجاب ریجنل دفترگوجرانوالہ مہرطاہرنوازخان نے دیگر افسروں کے ہمراہ ریجنل دفتر گوجرانوالہ کے احاطہ میں پلکن کے سایہ دار پودے لگانے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو شجر کاری کی اہمیت اور افادیت سے آگاہی پاکستان کوماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کیلئے ضروری ہے،صنعتی ترقی اگرچہ ملکی ضرورت ہے مگراس سے پیداشدہ موسمیاتی اثرات دنیابھرمیں رہنے والے ہر جاندار کیلئے نقصان کا باعث بنتے ہیں اور انسان بھی خود کو ان سے محفوظ رکھنے کیلئے کوئی متبادل حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں جبکہ شجرکاری وہ واحد اورازاں عمل ہے،جس کے باعث نسل انسانی سمیت دیگرانواع واقسام کی اجناس خود کو موسمی اثرات سے محفوظ اور توانا رکھ سکتے ہیں، اسی لیے شجرکاری کو صدقہ جاریہ کادرجہ دیا جاتا ہے،شجر کاری مہم میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین ودیگرافسران'سٹاف ممبران سمیت محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔

\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں