درخت ہماری صحت کے محافظ اور ماحول کو فطری بنانے کے ضامن ہیں،ڈائریکٹر آرٹس کونسل

جمعرات 21 مارچ 2024 22:58

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پرعالمی یوم جنگلات پرگوجرانوالہ آرٹس کونسل میں پودے لگاے گئے۔اسی مناسبت سے ڈائریکٹرآرٹس کونسل نے کونسل کے صحن میں پودا لگایااورگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے درخت لگانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ ہمیں اپنے ارد گرددرخت لگانے چاہئیں تاکہ آنے والی نسلیں بہتر ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔

(جاری ہے)

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھی ہرفردکیلئے اپنے حصے کاپودا لگانا ناگزیرہوچکا ہے ڈائریکٹر نے کہا کہ درخت ہماری صحت کے محافظ اورماحول کو فطری بنانے کے ضامن ہیں۔عالمی ماحولیاتی مسائل کے پیش نظرشجرکاری کواپنانا ہماراقومی اوردینی فریضہ ہے۔اس موقع پر گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں آئے ہوئے آڈٹ افسران نے بھی عالمی یوم جنگلات کی مناسبت سے پودے لگائے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹرزگوجرانوالہ آرٹس کونسل شمسہ گیلانی'محمد عرفان'حسن سردار'اعجازحسین'شفیق بٹ'عرؤج فاطمہ'محمدعمراورعملہ بھی موجود تھا۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں