محکمہ مال میں جاری اصلاحات کا بنیادی مقصد پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری لاناہے ، کمشنر گوجرانوالہ

جمعہ 5 اپریل 2024 22:16

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ محکمہ مال میں جاری انتظامی اصلاحات کابنیادی مقصدگڈ گورننس اورپبلک سروس ڈیلیوری میں واضح بہتری لانا اور جعلسازی کا خاتمہ ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ( ریونیو) اور دیگر متعلقہ افسران کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو ریکارڈ کو ڈیجٹیلائزاڈ کرنے سے متعلق ٹائم لائن کی پابندی کرتے ہو ئے اپنے ٹارگٹس پورے کریں اور انتظامی امور میں شفافیت کو ہر سطح پر یقینی بنائیں۔ کمشنر نے واضح کیاکہ زمینوں ، جائیدادوں کی رجسٹر یاں کرتے وقت سب رجسٹرار اور عملہ کی کوتاہی ، غفلت اور ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچائے جانے کی شکایات کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ، حقائق کے برعکس رجسٹریاں کرنے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف نہ صرف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ سرکاری خزانے کو ہونے والے نقصان کی تلافی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایگریکلچر ، انکم ٹیکس، آبیانہ ، سٹمپ ڈیوٹی سمیت دیگر سرکاری واجبات کی 100 فی صد وصولی کے لئے فیلڈ افسران کو متحرک بنایا جائے اور کام نہ کرنے والوں کی سختی سے باز پرس کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں