گوجرانوالہ سٹی پولیس کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات

جمعہ 5 اپریل 2024 22:18

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کے احکامات پر ضلع بھرمیں جمعتہ الوداع کے دوران امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کیلئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق جمعتہ الوداع کے موقع پر 554 مساجد اور 65 امام بارگاہ کی سکیورٹی کیلئے 700سے زائدپولیس افسران وجوانوں نے ہائی الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دی۔

(جاری ہے)

متعدد مقامات پر گوجرانوالہ پولیس کی جانب سے خصوصی پولیس پکٹس قائم کی گئیں،میٹل ڈیٹیکٹرز،سی سی ٹی وی کیمروں اورواک تھروگیٹ کی تنصیب کو یقینی بنا تے ہوئے اونچی عمارتوں پر سنائیپر تعینات کیے گئے ہیں۔مساجد اور امام بارگاہوں کے راستوں کی کڑی نگرانی کرنے کیلئے سرویلنس کیمرے کام کر رہے تھے۔مساجد اور امام بارگاہوں کے راستے میں آنے والی گلیوں اور بازاروں کو خار دار تار سے بندکیاگیا۔امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ایلیٹ کے مسلح دستے بھی شہر بھرمیں گشت کرتے رہے۔ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور رہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں