پولیس پروموشن بورڈ کااجلاس 'ریجن بھر سے 15اے ایس آئی '31ہیڈکانسٹیبل '14جونیئروارڈن اگلے عہدوں پرپروموٹ

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:09

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسرطیب حفیظ چیمہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن بھرکے سی پی او/ڈی پی او زنے شرکت کی۔ اجلاس میں گوجرانوالہ اورگجرات ریجن کے15 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سب انسپکٹر، 31 ہیڈ کانسٹیبل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرجبکہ14 جونیئر ٹریفک وارڈن کو ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دینے کی منظور ی دی گئی۔

اس موقع پر آر پی او کاکہنا تھا کہ پروموشن بورڈ کے انعقاد کا مقصد ریجن میں ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے تاکہ ترقی کے انتظار میں بیٹھے پولیس افسران کو ان کا حق مل سکے ان کا کہنا تھا کہ ترقی سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتاہے،مجھے امید ہے کہ یہ پولیس افسران اپنے فرائض منصبی پروفشنل طریقے سے سرانجام دے کر پولیس کا مورال بلند رکھیں گے۔

(جاری ہے)

مزید برآںآر پی او نے کہا کہ ترقی کرنا انسان کا بنیادی حق اور فطری خواہش ہے،ترقی کی منازل اگر میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر طے کی جائیں تو اس سے مزید ترقی کے دروازے انسان پر کھلتے چلے جاتے ہیں،جبکہ میرٹ سے ہٹ کر حاصل کی گئی ترقی جہاں پر انسانی ضمیر پر بوجھ بنتی ہے وہاں پر ترقی کے دروازوں کو مستقبل کے لئے بند کر دیتی ہے آر پی او نے ترقی پانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ عہدے کی ترقی پر آپ کی ذمہ داریوں کی ترقی بھی ہو گئی ہے،ترقی پانیوالوں کو ان کی اہلیت کی بنیاد پر پروموشن دی گئی اب انہیں فیلڈ میں اپنے محکمانہ اور پروفیشنل کنڈکٹ سے خود کو ہر حوالے سے اہل ثابت کرنا ہے تاکہ نئی ذمہ داریاں ادا کرنے میں مزید کامیابیاں ملیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں