سماجی ضروریات بالخصوص صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اجتماعی کارروائی اور باہمی اشتراک ضروری ہے،ریجنل پولیس آفیسر

پیر 8 اپریل 2024 22:37

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ میں فلاح بہبود انسانیت تنظیم کے تعاون سے جدید سہولیات پر مشتمل نئے تعمیر ہونے والے ڈئیلائسز سنٹر کا وزٹ۔دوران وزٹ آر پی او طیب حفیظ چیمہ وارڈ میں موجود زیر علاج ڈائیلائسز مریضوں سے ملے انکی عیادت کی اور ان میں تنظیم کے تعاون سے طائف اور عیدی بھی تقسیم کی۔

ڈائیلاسز سنٹر کے چیئر مین سید امیر حیدر شاہ نے سنٹر کی عمارت کے مختلف شعبہ جات، ورکنگ اورڈائیلاسز کے علاج کی ضرورت والے مریضوں کی زندگیوں پر سنٹر کے نمایاں اثرات کے بارے آر پی او کوبریفینگ دی۔اس موقع پرفلاح بہبود انسانیت تنظیم کے عہدران عمر سلیم،سردار طارق رضا گجر،رانا ناصر محمود،ضیاء اللہ عرفانی و دیگران بھی موجود تھے مزید برآں آر پی او نے کہا کہ فلاح بہبود انسانیت تنظیم کے تعاون سے نئے تعمیر ہونے والے اس جدید ڈئیلائسز سنٹر کا قیام فلاح انسانیت اور انسان دوست کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم عہداداران نے آر پی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او کا ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ ہمدردی، یکجہتی اور کمیونٹی سروس کے جذبے کواوجاگرکرتا ہے۔دورے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے سماجی ضروریات بالخصوص صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں اجتماعی کارروائی اور باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیااور کہا کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں