گندم مافیا کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تا کہ کسانوں کا حق نہ مارا جائے،چوہدری شافع حسین

گندم کی امپورٹ رکوائیں گے تب ہی کسانوں صحیح قیمت ملے گی،بیرون ملک نوجوانوں کی نوکریوں کیلئے فنی تعلیم دلوائیں گے،میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 12 اپریل 2024 15:07

گندم مافیا کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تا کہ کسانوں کا حق نہ مارا جائے،چوہدری شافع حسین
گجرات(اردو پوائنٹ  اخبار تازہ ترین-   12اپریل  2024ء) صوبائی وزیر صنعت و پیداوار چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ گندم مافیا کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تا کہ کسانوں کا حق نہ مارا جائے،گندم کی امپورٹ رکوائیں گے تب ہی کسانوں صحیح قیمت ملے گی۔گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و پیداوار چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ضروری ہے حکومت مدت پوری کرے۔

بیرون ملک نوجوانوں کی نوکریوں کیلئے فنی تعلیم دلوائیں گے۔جاپان، سعودیہ عرب کیساتھ جوانوں کی ملازمت کے حصول کیلئے جلد معاملات طے ہوں گے۔ بجلی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے ملکی معیشت پر برا اثر پڑا، مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے، کوشش ہے کہ پاکستان میں سولر پینل فیکٹریاں لگائی جائیں۔

(جاری ہے)

گجرات میں وفاق کی پالیسی کے مطابق موٹروے کے قریب انڈسٹریل زون بنے گا۔

ظہور الٰہی خاندان کی مضبوطی اسی میں ہے کہ انا کی بجائے اکٹھے ہو جائیں۔ ٹیوٹا کے برے حالات ہیں جنہیں درست کرنیکی کوشش کر رہا ہوں، لاہور کے تین ٹیوٹا کالج کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کرینگے، جاپان، سعودیہ عرب کیساتھ پڑھے لکھے جوانوں کی ملازمت کے حصول کیلئے جلد معاملات طے ہوں گے۔ تدریسی عمل اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے جلد یونیورسٹیوں کا دورہ کروں گا، عصر حاضر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کی افادیت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، عالمی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے مسائل حل کرکے انہیں ہنر کی ترویج کے حقیقی مرکز بنائیں گے، نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں