ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 22 مارچ 2024 16:44

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تحصیل لیول ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ہسپتال کے لان میں پودا لگایا اور ہسپتال میں مریضوں سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری، صفائی سمیت دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گجرات ضلع میں قائم ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے، تمام ہسپتالوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت اددویات اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں