سعودی عرب کے بعد قطر بھی سی پیک کا حصہ بننے کیلئے تیار

خلیجی ملکی نے متعدد شعبوں اور گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا، جلد قطر کو سی پیک منصوبے کا باقاعدہ حصہ بنا لیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 16 جنوری 2019 20:56

سعودی عرب کے بعد قطر بھی سی پیک کا حصہ بننے کیلئے تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جنوری2019ء) سعودی عرب کے بعد قطر بھی سی پیک کا حصہ بننے کیلئے تیار، خلیجی ملکی نے متعدد شعبوں اور گوادر میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا، جلد قطر کو سی پیک منصوبے کا باقاعدہ حصہ بنا لیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان دنیا کے کئی بڑے ممالک کیلئے پرکشش ترین ملک بن گیا ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان شروع ہونے والے سی پیک منصوبے میں جہاں دنیا کا امیر ترین اسلامی ملک سعودی عرب شامل ہوگیا ہے، وہی دیگر کئی ممالک بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان ہی ممالک میں ایک ملک قطر بھی ہے۔ قطر نے سی پیک کا حصہ بننے کی باقاعدہ درخواست کر دی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان نے بھی قطر کو مثبت اشارہ دیا ہے۔ قطر سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ جبکہ قطر پاکستان کے نجی و سرکاری شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی رکھتا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان اور قطر کے درمیان معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے جلد کوئی معاہدہ طے پا جائے گا۔ امکان ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے دوران بڑی پیش رفت ہوگی۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں