وفاقی حکومت کاعمانی سرمایہ کاروں سے معاہدہ

عمان جیکب آباد سے گوادر تک 1087کلو میٹر ریلوے لائن بچانے کیلئے 2.3ارب ڈالر کا سرمایہ کاری کرے گا

جمعہ 12 اگست 2022 21:30

وفاقی حکومت کاعمانی سرمایہ کاروں سے معاہدہ
اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسن کاعمانی سرمایہ کاروں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ عمان جیکب آباد سے گوادر تک 1087کلو میٹر ریلوے لائن بچانے کیلئے 2.3ارب ڈالر کا سرمایہ کاری کرے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین سے عمانی سرمایہ کاروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمان جیکب آباد سے گوادر تک 1087 کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کیلئے 2.3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات کے حوالے سے بھی آ گاہ کیا گیا ۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں