جام کمال کی حکومت نے گوادر سے تعلق رکھنے والے فرد واحد کی وجہ سے گوادر کی پارٹی کے 18 ہزار ووٹروں اور پارٹی کے سینئر ورکروں کو نظر انداز کیا ،میر یعقوب بزنجو

الیکشن 2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی کو ساحلی پٹی کی مقبول جماعت بنانے والے کارکنوں کو موجودہ حکومت بھی جام طرز کی پالیسی کی طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے،میر ظہور احمد بلیدئی

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:20

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ظہور احمد بلیدئی نے گوادر دورے کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کے ضلعی صدرمیر یعقوب بزنجوسے ان کے رہائش گاہ پر ملاقات کی جہان پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجوضلعی جنرل سیکریٹری حاجی نعمت اللہ ہوت اور پارٹی کے سینئر ورکروں سے تفصیلی بات چیت کی۔

پارٹی کے ضلعی صدرمیر یعقوب بزنجو نے پارٹی کے امور اور ملازمتوں کے علاوہ گوادر کے مقامی ماہیگیروں کے بنیادی مسائل کے حل میں بیوروکریسی کی عدم دلچسپی کے بارے میں ظہور بلیدئی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا میر یعقوب بزنجو نے کہا کہ جام کمال کی حکومت نے گوادر سے تعلق رکھنے والے فرد واحد کی وجہ سے گوادر کی پارٹی کے 18 ہزار ووٹروں اور پارٹی کے سینئر ورکروں کو نظر انداز کیا تھا وہی روش موجودہ دور میں بھی اپنے پارٹی کے ورکروں اور ووٹرز کیساتھ روا رکھا جارہا ہے پی ڈی ایم والوں کے اشاروں پر ڈسٹرکٹ کی بیوروکریسی کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی جارہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو اورجنرل سیکریٹری حاجی نعمت اللہ نے پارٹی کے قائمقام صوبائی صدر کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کرائی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں اور انتخابی فیرستوں کی درستگی کیلئے باقاعدہ مہم شروع کی گئی ہے ہم بھی عنقریب پورے ڈسٹرکٹ کا دورہ کریں گے بلدیاتی حلقہ بندیوں پر نظر رکھنے کے علاوہ آئندہ انتخابات کی تیاریاں بھی کرینگے سیاسی میدان مخالفین کیلئے کبھی خالی نہیں چھوڑیں گے انہوں نے پارٹی کے قائمقام صدر سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی کو ساحلی پٹی کی مقبول جماعت بنانے والے کارکنوں کو موجودہ حکومت بھی جام طرز کی پالیسی کی طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے ایسی پالیسی ہر تحفظات ہیں جلد ہم پارٹی کیکئے قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکنوں سے مشاورت گے اور اپنے آئندہ کا ایک مستقل لائحہ عمل بنائیں گے جو پارٹی کے ورکروں اور ووٹروں کے حق میں بہتر ہوگا۔

میر ظہور بلیدئی نے کہا کہ چونکہ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ہماری حکومت کو صرف ایک مہینہ گزرا ہے اور ہمیں بہت سے چیزوں میں تبدیلی لانا ہے جو پارٹی کیلئے مشکلات کا سبب بنے ہوئے ہیں ان میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جن ڈسٹرکٹ میں پارٹی کے ایم پی ایز نہیں ہیں ہمیں وہاں بہت سی چیزوں کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔ آپ ہمیں تھوڈا سا وقت دے دیں ہم سارے معاملات کو دیکھ کر آپ لوگوں کے تحفظات دور کریں گے اور پارٹی کے ورکروں اور ووٹروں کو مایوس ہونے نہیں دیں گے۔

پارٹی کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں ہم ڈرائنگ روم کی سیاست یقین نہیں رکھتے۔کارکنوں کی ہرممکن حوصلہ افزاء کی جائیگی میر یعقوب بزنجو نے کہا ہم اپنے پارٹی کے ورکروں کے ساتھ ملاقات کرکے ان سارے مسائل کے بارے میں بات چیت کریں گے کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی اکثرہتی پارلیمانی واحد پارٹی ہے گوادر کے عوام نے دوسرے موقع پرست پارٹیوں کو چھوڑ کر اس پارٹی میں شمولیت کی کہ یہان ان کے بات کو سنا جائوں گا اور ان کے مسائل حل کئے جائیں گے ہم اپنے ڈسٹرکٹ کے سارے ورکروں سے مشاورت کرکے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کرینگے۔

ہماری کوشش یہی ہوگی کہ ہم ضلع گوادر کے عوام کے فلاح و بہبود اور حقوق کی پاسداری کیلئے کام کریں اور ہمارا جو بھی فیصلہ و گا وہ ڈسٹرکٹ کے عوام کیلئے ہوگا کیا۔اس موقع پر پارٹی کے تحصیل صدر کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں ورکرز اورعلاقے کی معتبر شخصیت میر شیر جان بھی موجود تھے درایں اثنا بلوچستان عوامی پارٹی کے قائمقام صدر اور صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی نے گوادر دورے کے موقع پر مکران ڈویژن کی معروف سیاسی و سماجی رہنما میر امام بخش بزنجو سے بھی ملاقات کی اور بلوچی حال احوال بھی کیامیر امام بخش بزنجو نے گوادر کے لوگوں کی آواز اور پیغام حکومتی ایوانوں میں پہنچانے پر صوبائی وزیر ظہور بلیدی اور موجودہ حکومت میں شامل اتحادی جماعت کے پارلیمانی لیڈر سید احسان شاہ اور دیگر کی جدوجہد کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکران ڈویژن میں بارڈر ٹریڈ اور لوگوں کے روزگار کی بحالی کیلئے کوششیں خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں